ہندوستانی بحریہ کو ملی نئی طاقت ،3جنگی بیڑے قوم کو وقف

   

ممبئی: وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ ہندوستانی بحریہ کو قوم کے نام تین بڑے بحری جنگی بیڑے وقف کئے گئے ۔ ان دو جنگی جہاز اور ایک آبدوز کی شمولیت دفاعی مینوفیکچرنگ اور میری ٹائم سیکورٹی میں عالمی رہنما بننے کے ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کی طرف بڑا قدم ہے ۔بعدازاں مودی نے مہایوتی کے تمام ایم ایل ایز سے بھی ملاقات کی۔
مخلوط حکومت میں مبینہ تصادم کی خبروں کے درمیان اس ملاقات کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے ۔ حکام نے چہارشنبہ کو یہ تفصیلات فراہم کیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج یعنی چہارشنبہ کو ممبئ کے دورئے پر آئے تھے ۔ یہاں پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی نے بحریہ کے تین سرکردہ جنگی جہاز آئی این ایس سورت، آئی این ایس نیل گیری اور آئی این ایس واگھشیر کو ممبئی کے نیول ڈاکیارڈ میں لانچ کرنے کے بعد قوم کو وقف کیا۔ تین بڑے بحری جنگی جہازوں کی شمولیت دفاعی مینوفیکچرنگ اور میری ٹائم سیکیورٹی میں عالمی رہنما بننے کے ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کی طرف ایک بڑا قدم ہے ۔ اس پروگرام کے بعد، وزیراعظم نے مہاراشٹرا کی مہایوتی حکومت کے تمام ایم ایل ایز اور ان کی حمایت کرنے والے ایم ایل ایز کو گودی پر ہی لنچ پر مدعو کیا تھاہ۔ وزیر اعظم مودی کے اس لنچ پروگرام کو ریاست میں بلدیاتی انتخابات کے پس منظر میں بہت اہم مانا جا رہا ہے ۔