ہندوستانی خاتون کا 140 زبانوں میں گانے گا کر عالمی ریکارڈ

   

دبئی: دبئی میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والی خاتون نے 9 گھنٹوں میں 140 زبانوں میں گانے گا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق کیرالا سے تعلق رکھنے والی اس خاتون نے 24 نومبر 2023 کو دبئی میں ہونے والے ’کنسرٹ فار کلائمیٹ‘ میں 9 گھنٹوں میں 140 زبانوں میں گانے گائے اور ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس بارے میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوچیتھا ستیش نے اپنی پوسٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔سوچیتھا ستیش کہتی ہیں کہ ’خدا کی مہربانی سے خبر دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے 9 گھنٹوں میں 140 زبانوں میں گانے گا کر نیا گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔‘