انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کے عالمی رجحانات کا جائزہ میں انکشاف
حیدرآباد۔27 جولائی (سیاست نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے عالمیرجحانات کا مشاہدہ کرنے کے بعد ہندستانی شرح ترقی کے تخمینہ میں ایک مرتبہ پھر سے گراوٹ ریکارڈ کئے جانے کی پیش قیاسی کی ہے اور سال 2022-2023کے دوران ہندستان کی شرح ترقیات میں مزید گراوٹ کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے اسے 8.2 سے گھٹا کر 7.4 کردیا ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے پالیسی میں تیزرفتار تبدیلیوں اور اصلاحات کو نظر میں رکھتے ہوئے عالمی ادارہ آئی ایم ایف نے ہندستان کی شرح ترقی میں گراوٹ کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا کی پالیسیوں میں لائی جانے والی تبدیلیاں بیرونی حالات کے لئے بہتر نہ ہونے کے سبب یہ تبدیلی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ IMFنے سال 2022کے لئے جو خاکہ تیار کرتے ہوئے پیشن گوئی کی تھی اس کے مطابق سال 2022 کے دوران ہندستان کی شرح ترقی 8.2 دکھائی گئی تھی لیکن اندرون3 میں اس میں تبدیلی لاتے ہوئے اسے اب 7.4 کردیا گیا ہے۔آئی ایم ایف نے اپریل میں جو پیش قیاسی کی تھی اس کے مطابق عالمی معاشی انحطاط کے خدشات کو مسترد کردیا تھا لیکن اب جو دوسرے سہ ماہی کی رپورٹ جاری کی گئی اس کے متعلق ماہرین معاشیات تشویش کا شکار ہیں اور کہا جا رہاہے کہ اگر یہی صورتحال رہتی ہے اور عالمی شرح ترقی میں گراوٹ رونما ہوتی ہے تو عالمی معیشت پر اس کے سنگین منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ نئی رپورٹ میں آئی ایم ایف نے نہ صرف ہندستان بلکہ امریکہ ‘ یوروپ اور برطانیہ کے علاوہ چین کی شرح ترقی میں گراوٹ کی پیش قیاسی کی ہے اور ان تمام ممالک کی شرح ترقیات میں ہونے والی گراوٹ کے نتیجہ میں عالمی شرح ترقی میں بھی گراوٹ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ہندستان کی شرح ترقی کو 8.2سے گھٹا کر 7.4 کردیا گیا ہے جبکہ امریکہ کی شرح ترقی کو 3.7 سے گھٹا کر 2.3 کردیا گیا ہے۔ یوروپی ممالک کی مجموعی شرح ترقی 2.8 سے گھٹا کر 2.6 کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ برطانیہ کی شرح ترقی کے متعلق کی گئی پیش قیاسی 3.7 کو گھٹا کر 3.2 کیا گیا ہے جبکہ چین کی شرح ترقی 4.4 کا امکان ظاہر کیا گیا تھا لیکن اسے گھٹا کر 3.3 کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ مجموعی عالمی شرح ترقی کے سلسلہ میں ماہ اپریل کے دوران جاری کیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی شرح ترقی 3.6 ریکارڈ کئے جانے کا امکان تھا لیکن اب جو تخمینی شرحیں جاری کی گئی ہیں ان کے مطابق سال 2022-23کے دوران شرح ترقی 3.2 ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے ہندستانی شرح ترقی کی گراوٹ کی ایسے وقت پیش قیاسی کی ہے جب گذشتہ یوم ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے ہندستان کی شرح ترقی کو 7.5 سے گھٹا کر 7.2 کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماہرین معاشیات کے مطابق اگسٹ 5کو ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے ریپو ریٹ میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ م