ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی

   

سڈنی ۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پہنچ گئی۔ طویل دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان ونڈے، ٹوئنٹی20 اورٹیسٹ سیریز مقرر ہے۔ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان 3 ٹوئنٹی20 ، 3 ونڈے اور4 ٹسٹ میچزکھیلے جائیں گے۔ سڈنی پہنچنے پر ہندوستانیکرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پرکھلاڑیوں کی تصاویر جاری کیں ہیں۔ آسٹریلیا آمد کے بعد ہندوستانی کھلاڑی 14 دنوںکا قرنطینہ مکمل کریں گے۔ دوماہ کے طویل دورے کا آغاز27 نومبرکو ونڈے سیریز سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹسٹ سیریز میں ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میچ بھی شامل ہے جو کہ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔کوہلی پہلے ٹسٹ کے بعد وطن لوٹ جائیں گے۔