ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ کے لیے روانہ

   

نئی دہلی۔ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ کے لیے روانہ ہوگئی ہے اور ٹیم کے اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی اور رشبھ پنت دبئی پہنچ گئے ہیں۔ دبئی ایرپورٹ سے کچھ تصاویر سامنے آرہی ہیں جن میں رن مشین وراٹ کوہلی کے ساتھ ان کی اہلیہ انوشکا شرما، بیٹی وامیکا اور ساتھی کھلاڑی رشبھ پنت نظر آرہے ہیں۔ ٹیم ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز28 اگست کو پاکستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ایشیا کپ کے لیے ٹیم کی روانگی سے قبل ہندوستان کی ٹیم کے لیے اس وقت بری خبر سامنے آئی جب ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل ڈراویڈکورونا میں مبتلا پائے گئے اور اب راہول مکمل فٹ ہونے کے بعد ہی ٹیم کے ساتھ شامل ہوں گے ۔ ایشیا کپ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم ہندوستان کو موجودہ سیزن جیتنے کا مضبوط دعویدار سمجھا جارہاہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کے حوالے سے شائقین میں جوش و خروش ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی جا رہی ہے ۔دونوں ٹیمں آخری مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ میںمقابلہ کیا تھا ۔ ایشیا کپ کا فائنل11 ستمبر کوکھیلا جائے گا۔ ٹورنمنٹ میں جملہ13 میچ کھیلے جائیں گے ۔ زمبابوے کا دورہ کرنے والے دو کھلاڑی سوریہ کمار یادو اور دیپک چاہر اس ایشیا کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں جو آخری ونڈے کے بعد یہاں پہنچے ۔ باقی ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کے دورے کے بعدسے آرام کر رہی تھی۔