ہندوستانی ٹیم میں سائنا اور سندھو شامل

   


نئی دہلی۔ ہندوستانی بیڈمنٹن اسوسی ایشن (بائی) نے آئندہ سال جنوری میں تھائی لینڈ چیلنج کے لئے آٹھ رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا جس میں عالمی چمپئن پی وی سندھو، سابق نمبر ایک سائنا نہوال اور ٹاپ ہندوستانی کھلاڑی کدامبی شری کانت کے نام شامل ہیں۔بورڈ نے پریس ریلیز کے ذریعہ اس کا اعلان کیا۔ تھائی لینڈ کے بنکاک میں آئندہ سال جنوری میں تین بیڈمنٹن ٹورنمنٹ ہوں گے ۔ تھونکس تھائی لینڈ اوپن12 تا17 جنوری، ٹویوٹا تھائی لینڈ اوپن19 سے24 جنوری اور ایچ ایس بی سی ڈبلیو ایف عالمی ٹور فائنل کا انعقاد27 تا31 جنوری تک ہوگا۔ تھائی لینڈ چیلنج کے لئے ہندوستانی ٹیم میں سندھو، نہوال ، بی سائی پرنیت، سری کانت، ساتووک سیراج رینکاریڈی، چراغ شیٹی، اشونی پونپا اور این سکی ریڈی کے نام شامل ہیں۔