نئی دہلی: وزیراعظم مودی نے اتوار کو کہا کہ یہ ہندوستان کیلئے بڑی خوشی اور فخر کی بات ہیکہ ہندوستانی پادری جارج جیکب کوواکاڈ کو پوپ فرانسس نے رومن کیتھولک چرچ کا کارڈینل بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جارج کارڈینل کوواکواڈ نے یسوع مسیح کے پیروکار کی حیثیت سے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی ہے۔وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں لکھا کہ یہ ہندوستان کیلئے بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے۔ 51 سالہ کوواکاد کو پوپ فرانسس نے ہفتے کے روز ویٹی کن میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کارڈینل کے عہدے پر فائز کیا۔