ہندوستانی ہاکی ٹیم کوبرطانیہ کے خلاف 1-4 سے شکست

   

ٹوکیو۔ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی شکست کا سلسلہ یہاں چہارشنبہ کو بھی جاری رہا۔ پول اے میچ میں اسے موجودہ اولمپک چمپئن گریٹ برٹین سے 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہندوستانی خاتون ٹیم میچ میں کئی موقعوں کو گول میں بدلنے میں ناکام رہی، جس کے سبب اسے ٹوکیو 2020 میں مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ برٹین کے لئے ہنّا مارٹن نے دو اور للی اوواسلے اور گریس بالسڈن نے ایک ایک گول کیا، جبکہ ہندوستان کے لئے شرمیلا دیوی نے واحد گول کیا۔ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم اس سے قبل نیدر لینڈ سے 5-1 اور جرمنی سے 2-0 سے ہاری تھی۔ گول کے فرق کے لحاظ سے ہندوستانی خاتون ٹیم پول اے میں جنوبی افریقہ سے آگے پانچویں مقام پر ہے ۔ ہندوستان کا اگلا مقابلہ جمعہ کو آئر لینڈ سے ہوگا جو اسے کسی بھی حال میں جیتنا ہوگا تبھی اس کی کوارٹر فائنل میں جانے کی امید برقرار رہے گی۔ ہر گروپ سے ٹاپ چار ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچتی ہیں۔ہندوستان کو قبل ازیں عالمی نمبرایک نیدرلینڈ کے خلاف 1-5 کی شکست برداشت کرنی پڑی تھی جس کے بعد اسے جرمنی کے خلاف 0-2 کی شکست برداشت کرنی پڑی تھی ۔ رانی رامپال کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم کو متواتر تین ناکامیوں کے بعد اب جمعہ کو آئرلینڈ کا سامنا کرنا ہے ۔ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان منعقدہ اس مقابلے کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان اصل فرق ملنے والے مواقع سے ہندوستانی ٹیم کا فائدہ نہ اُٹھانا ہے ۔