ہندوستان ، 110 لاکھ کیلو پیاز درآمد کرے گا

,

   

نئی دہلی ۔ یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری ملکیت والے تجارتی ادارہ ایم ایم ٹی سی نے ترکی سے پیاز درآمد کرنے کیلئے 110 لاکھ کیلو گرام کا آرڈر دیا ہے ۔ ملک میں پیاز کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے پیش نظر ترکی سے یہ پیاز بر آمد کی جارہی ہے ۔ پہلی کھیپ اس ماہ کے اواخر یا جنوری کے اوائیل میں پہونچ جائے گی ۔ مصر سے 60 لاکھ کیلو گرام پیاز کے علاوہ ترکی سے 110 لاکھ کیلو گرام پیاز منگائی جارہی ہے ۔ ملک میں پیاز فی کیلو 100 روپئے فروخت ہورہی ہے ۔