نئی دہلی ۔ 6ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جنوبی کوریا کے وزیر دفاع سے باہمی دفاعی تعلقات میں اضافہ کرنے کے سلسلہ میں بات چیت کی ۔ خاص طور پر دونوں ممالک کی بحری ا فواج میں حکمت عملی کی بنیاد پر ایک دوسرے کی تائید کرنے معاہدہ پر دستخط کئے گئے ۔ وسیع تر مذاکرات کے دوران جمعرات کے دن دونوں ممالک نے باہمی دفاعی تعاون کے شعبہ کا جامع جائزہ لیتے ہوئے معاہدہ پر دستخط کئے ۔