ہندوستان ایشیا کا چوتھا طاقتور ملک لوی انسٹیٹیوٹ ایشیا پاور انڈیکس 2021 میں انکشاف

   

نئی دہلی : ہندوستان کو ایشیا کا چوتھا طاقتور ملک قرار دیا گیا ہے۔ لوی انسٹیٹیوٹ ایشیا پاور انڈیکس 2021ء میں یہ انکشاف کیا گیا۔ سالانہ ایشیا پاور انڈیکس لوی انسٹیٹیوٹ نے 2018ء میں جاری کیا تھا۔ ادارہ کی جانب سے ایشیا میں وسائل، اقدامات اور اثر کے اعتبار سے ایشیا کے ممالک کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ ایشیا میں ہندوستان کو وسطی طاقت کا درجہ دیا گیا ہے جو ایشیا کا چوتھا طاقتور ملک ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان خطہ کے 18 ممالک میں سے ایک ہے جس کے مجموعی اسکور میں کمی ہورہی ہے۔ مستقبل کے وسائل سے متعلق اقدامات میں ہندوستان کی کارکردگی بہترین بتائی گئی ہے۔ تاہم وہ امریکہ اور چین کے پیچھے ہے۔ معیشت کی صلاحیتوں اور فوجی اہلیت کے علاوہ تہذیبی اثرات اور اس کے فروغ حاصل کرنے کی صلاحیت جیسے چار اقدامات میں اس نے چوتھا مقام حاصل کیاہے۔ ادارہ کی رپورٹ کے مطابق معاشی تعلقات کے ضمن میں ہندوستان آٹھویں درجہ پر آگیا ہے۔