٭ دہلی میں قائم وائیلڈ لائیف پروٹیکشن سوسائٹی آف انڈیا نے سال 2019 ء کے لئے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس کے مطابق گزرے سال کے دوران 110 شیر اور 493 چیتے فوت ہوگئے۔ 2010 سے 2019 تک دس سال کے عرصہ میں ٹرین اور سڑک حادثات میں چیتوں کی اموات کم از کم 250 فیصد بڑھ گئی ہے۔ مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ تعداد میں چیتوں کی اموات حادثات میں درج کی گئی۔ 2019 ء میں تمام ریاستوں کے اعداد و شمار ریکارڈ کئے گئے جن میں سے صرف مہاراشٹرا میں 22 کیس درج ہوئے۔