ہندوستان میں بیروزگار بھی زیادہ امیر ترین افراد بھی زیادہ: راہول گاندھی

   

حیدرآباد 30 اکٹوبر (سیاست نیوز) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے جڑچرلہ میں اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوران کہاکہ ہندوستان اس اعتبار سے دنیا میں منفرد ہے کہ یہاں بے روزگاروں کی زیادہ تعداد ہے ساتھ ہی یہ دنیا کے امیر ترین افراد کی بھی سرزمین ہے۔ راہول گاندھی نے کہاکہ گزشتہ 35 سال کے مقابل اس وقت ملک میں بیروزگار زیادہ ہیں۔ ساتھ ہی دنیا کے سب سے امیر ترین افراد بھی رہتے ہیں وہ جو چاہتے ہیں کرتے ہیں۔