ہندوستان میں حالات انتہائی تشویشناک: امریکہ

,

   

نیویارک: امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ دنیا کے 10 میں سے 8 شہر آزاد ہوکر اپنے مذہب پر عمل نہیں کرپاتے ہیں، ہم دہشت گردوں اور انتہاء پسندوں کی مذمت کرتے ہیں جو مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں یزیدی طبقہ، پاکستان میں ہندو طبقہ نائیجریا میں عیسائی اور برما میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ مائیک پومپیو کو نے کہا کہ لوگوں کو جینے کا حق ہے۔ وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ہندوستان میں موجودہ صورتحال کے سلسلہ میں ہندوستانی افسران سے ملاقات کی اور گہری تشویش کا اظہار کیا۔