ہندوستان میں کویڈ کے 27,409نئے معاملات درج‘یومیہ مثبت شرح 2.23فیصد

,

   

نئی دہلی۔ ہندوستان میں کویڈ کے معاملات میں بدستور کمی ہورہی ہے مرکزی وزرات صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے دی گئی جانکاری کے بموجب پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 27,409معاملات درج ہوئے ہیں۔

ملک میں یومیہ مثبت شرح میں بھی 2.23فیصد تک کی کمی ائی ہے‘ جو جملہ معاملات پر0.99فیصد ہے۔ وزرات کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں میں 12.29,536نمونوں کی جانچ کے بعد اب تک کئے گئے جملہ نمونوں کی جانچ کی تعداد 75.30کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔پچھلے24گھنٹوں میں صحت یاب ہونے والے 82,817مریضوں کے بعد ملک میں اس وباء سے صحت یاب ہونے والوں کی جملہ تعداد 4,17,60,458ہوگئی ہے۔

کویڈ کی وجہہ سے ملک میں پچھلے 24گھنٹوں میں 347اموات درج ہوئے ہیں۔قومی ٹیکہ مہم کے تحت اب تک ملک میں جملہ 173.42کروڑ ٹیکہ خوارکیں لگائی گئی ہیں۔ پچھلے سال اومیکرن وباء کی ایمرجنسی کے پیش نظر کویڈ کے معاملات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیاہے۔

پچھلے سال اپریل او رمئی میں دوسری لہر کے آنے کے بعد سے کویڈ 19کے معاملات ہندوستان میں اس کے بعد کے مہینوں میں کم ہوناشروع ہوگئے تھا اور وباء کے 21 ڈسمبرپر نئے معاملات میں 5326سب سے کم درج ہوئے تھے۔

درایں اثناء اومیکران وباء (بی 1.1.529) کرونا وائرس کی جو نئی قسم ہے 11نومبر2021جو بوتسانا میں پہلا معاملہ دریافت ہوا‘ اور نومبر14کو ساوتھ افریقہ سے دریافت کیاگیا تھا۔

پچھلے سال کرناٹک میں 2ڈسمبر کے روز ہندوستان میں اومیکران کاپہلا معاملہ دریافت ہوا تھا۔ اومیکران کی ایمرجنسی کی صورت میں یومیہ معاملات ڈسمبر کے آخر میں بڑھنے لگے اور 7جنوری تک ایک لاکھ سے زائد ہوگئے تھے۔

وباء کے معاملات میں بے تحاشہ اضافہ 21جنوری2022کو پایاگیا جب 24گھنٹوں میں 3,47,254معاملات درج ہوئے۔

مرکزی وزیرصحت او رخاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے 4فبروری 2022کے روز لوک سبھا میں ایک تحریری جواب دیتے ہوئے کہاکہ ”ڈسمبر2021کے آخر میں یہ مشاہدے میں آیا کہ ملک میں کویڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے جو ابتدائی میں اومیکران کا اثر تھا“۔