ہندوستان میں کویڈ19کے پچھلے 24گھنٹوں میں 3,17,532نئے معاملات درج

,

   

کویڈٹیکہ کی 159کروڑ سے زائد خوراکیں اب تک لگادی گئی ہیں۔
نئی دہلی۔ ہندوستان میں پچھلے 24گھنٹوں میں کویڈ19کے 3,17,532نئے معاملات درج ہوئے او ریومیہ مثبت شرح 16.41فیصد درج کی گئی ہے‘ جمعرات کے روز وزرات صحت نے یہ تفصیلات پیش کیں۔

ایک روز قبل ہندوستان میں 2,82,970نئے معاملات درج ہوئے تھے ساتھ میں یومیہ مثبت شرح15.13فیصد رہی ہے۔ آج جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ہفتہ واری مثبت شرح 16.06فیصد ہے۔ملک میں درج وباء کے نئے معاملات کے ساتھ فعال معاملات وزرات کے مطابق 19,24,051ہوگئے ہیں‘ جملہ معاملات پر فعال معاملات کی شرح5.03فیصد رہی ہے۔

پچھلے 24گھنٹوں میں 2,23,990صحت یابیاں درج کی گئی ہیں جس کے ساتھ ہی جملہ صحت یابیوں کی تعداد 3,58,07,029ہوگئی ہے۔ اسی کے نتیجے میں موجودہ صحت یابی کی شرح93.69فیصد ہوگئی ہے۔

وباء سے پچھلے 24گھنٹوں میں 491اموات پیش ائے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی جملہ تعداد 4,87,693ہوگئی ہے۔اب تک ملک میں کویڈ19کی وبائی قسم اومیکران کے 9287معاملات درج ہوئے ہیں۔

وزرات کے مطابق چہارشنبہ کے مقابلے ان معاملات میں 3.63فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔وائرس کی موجودگی کی جانچ میں پچھلے 24گھنٹوں میں 19,35,180نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

جب 2020میں وباء کی شروعات سے اب تک 70.93کروڑ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

درایں اثناء کویڈٹیکہ کی.67 159کروڑ سے زائد خوراکیں اب تک لگادی گئی ہیں۔

قابل غور بات یہ ہے کہ ہندوستان میں ٹیکہ مہم کی شروعات6جنوری 2021سے ہوئی تھی جسکو ایک سال کی تکمیل ہوگئی ہے۔