ہندوستان میں کویڈ19کے 2.8لاکھ معاملات درج‘ مثبت شرح15.13فیصد

,

   

نئی دہلی۔پچھلے 24گھنٹوں میں ہندوستان کے اندر 2,82,970کویڈ19کے نئے معاملات درج ہوئے ہیں جبکہ مثبت شرح15.13فیصد ہے‘ وزرات صحت او رخاندانی بہبود نے چہارشنبہ کے روز یہ جانکاری دی ہے۔

تازہ معاملات کل سے 2369زیادہ ہے۔ منگل کے روز2,38,018تازہ کویڈ19کے معاملات درج ہوئے تھے۔ نئے معاملات میں اضافہ کے ساتھ جملہ کویڈ19کے ہندوستان میں معاملات کی تعداد 3,79,01,241تک پہنچ گئی ہے‘ جس میں 18,31,000فعال معاملات بھی شامل ہیں۔ جملہ معاملات میں فعال معاملات کی شرح4.63فیصد ہے۔

اب تک ملک میں کویڈ19کی وبائی قسم اومیکران کے 8961معاملات درج ہوئے ہیں۔

وزرات صحت کے مطابق پچھلے دن سے اومیکران کے معاملات میں 0.79فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

یومیہ مثبت شرح 15.13فیصد وہیں ہفتہ واری مثبت شرح 15.53فیصد ہے۔ درایں اثناء ملک میں بازیافت ہونے والوں کی شرح93.88فیصد ہے۔

وزرات نے کہا ہے کہ 1.88,157لوگ پچھلے 24گھنٹوں میں بازیافت ہوئے ہیں‘ جس کے بعد بازیافت ہونے والوں کی جملہ تعداد3’55’83039تک پہنچ گئی ہے۔اس کے علاوہ ملک میں پچھلے24 گھنٹوں میں 441نئے کویڈ سے متعلق اموات ہوئے ہیں۔

اس وباء سے اب تک مرنے والوں کی جملہ تعداد4,87,202تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں میں 18,69,642نمونوں کی جانچ کے بعد اب تک ہونے والی جانچ کی جملہ تعداد70.74کروڑ ہوگئی ہے۔

قومی ٹیکہ مہم کے تحت اب تک ملک بھر میں 1,58,88,47,554خوارکیں دی گئی ہیں جس میں پچھلے24گھنٹوں میں دی گئی 76,35,229خوارکیں بھی شامل ہیں۔