ہندوستان میں کویڈ19کے 25072معاملا ت درج‘ 160دنوں میں سب سے کم

,

   

پچھلے 24گھنٹو ں میں 44157صحت یابیوں کے ساتھ جملہ صحت یابیاں 3,16,80,626تک پہنچ گئے ہیں
نئی دہلی۔ پچھلے 24گھنٹو ں میں کویڈ19کے تازہ معاملات کی تعداد25072ہندوستان میں درج کی گئی ہے جو 160دنوں میں سب سے کم ہے‘ پیرکے روز وزرات صحت او رخاندانی بہبود نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

اس کے بعد جملہ تعداد3,24,49,306تک بڑھ گئی ہے وہیں صحت یابی کا تناسب قومی سطح پر97.63تک پہنچ گیاہے‘ کو مارچ2020کے بعد سب سے زیادہ ہے۔پچھلے 24گھنٹو ں میں 44157صحت یابیوں کے ساتھ جملہ صحت یابیاں 3,16,80,626تک پہنچ گئے ہیں۔

کویڈ19کے فعال معاملات کی تعداد 3,33,924تک کم ہوئی ہے جو وباء کی جملہ تعداد 1.03کے مقابلے میں پچھلے 155دنوں میں سب سے کم کے مقابلہ میں مارچ2020کے بعد بہت کم ہے۔

نئے289اموات کے ساتھ مرنے والوں کی جملہ تعداد4,34,756تک پہنچ گئی ہے۔ یومیہ مثبت شرح 1.94ہے جو پچھلے 28دنوں میں تین فیصد سے کم ہے‘ وہیں ہفتہ واری شرح 1.91فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

انڈین کونسل برائے میڈیکل ریسرچ کے بموجب اتوار کے روز12,95,160نمونوں کی جانچ کے بعد جانچ کی جملہ تعداد اب تک ملک میں 50,75,51,399ہوگئی ہے۔

درایں اثناء کویڈ19کے خلاف ٹیکہ لگانے والوں کی جملہ تعداد 58,25,49,595ہے جس میں پچھلے 24گھنٹوں میں دئے گئے 7,95,543ٹیکوں کی خوارک بھی شامل ہے۔