ہندوستان میں کویڈ19کے2.09لاکھ معاملات‘959اموات درج

,

   

مذکورہ یومیہ مثبت شرح 15.77فیصد درج کی گئی ہے وہیں ہفتہ واری مثبت شرح15.75درج کی گئی ہے
نئی دہلی۔ایک دن میں 2,09,918لوگوں کو کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پایاگیا ہے‘ جس کے بعد ہندوستان میں جملہ معاملات کی تعداد4.13کروڑ تک پہنچ گئی ہے‘ پیر کے روز وزرات صحت نے اپنی تازہ تفصیلا ت میں یہ بات بتائی ہے۔

صبح 8بجے کے وقت پیش کی گئی تفصیلات میں بتایاگیا ہے پچھلے24گھنٹوں کے وقت کے دوران 959اموات کے ساتھ مرنے والوں کی جملہ تعداد4,95,050تک پہنچ گئی ہے۔

مذکورہ فعال معاملات 53,669کی کمی کے ساتھ 18,13,268تک پہنچ گئے ہیں جو جملہ متاثرین کی 4.43فیصد شرح پر مشتمل ہے‘ وہیں ملک میں بازیافت شرح وزرات کے مطابق94.37فیصد ہے۔

وزرات نے کہاکہ یومیہ مثبت شرح 15.77فیصد درج کی گئی ہے وہیں ہفتہ واری مثبت شرح15.75فیصد درج کی گئی ہے۔

وزرات نے کہاکہ اس بیمار ی سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر3,89,76,122ہوگئی ہے وہیں اموات کی شرح 1.20فیصد درج کی گئی ہے۔اتوارکی تفصیلات کے بعد مذکورہ متاثرین کا موقف 4,13,02,440ہے۔

درایں اثناء166.03کروڑ اب تک ملک بھر میں کویڈ ٹیکہ کی خوارکیں لگائی گئی ہیں۔


ایک کروڑ معاملات ہندوستان میں 19ڈسمبر 2020کو عبور کرچکے‘ جبکہ 2کروڑمئی 4اور تین کروڑ پچھلے سال 23جون کو پار کرگئے تھے۔