ہندوستان نے افغانستان میں زلزلہ سے متعلق امدادی سامان روانہ کیا

,

   

چہارشنبہ کے روز پیش ائے زلزلے میں 1000سے زائد لوگوں کی موت اور1500سے زائد زخمی ہوئے ہیں
نئی دہلی۔ہندوستان نے جمعرات کے روز زلزلے سے متاثرہ افغانستان کے لئے راحت کا سامان روانہ کیا ہے۔

ایک ایسے وقت میں یہ امداد روانہ کی گئی ہے جب ایک دن قبل شور ش زدہ ملک میں ایک طاقتورزلزلے کی وجہہ سے 1000کے قریب لوگوں کے مرنے کے بعد افغانستان کے لئے ”اس مشکل وقت میں“ امداد فراہم کرنے کے وعدہ کیاگیاتھا۔

خارجی وزرات کے ترجمان اریندھام باگچی نے ٹوئٹ کیاکہ”ہندوستان کی زلزلے سے متعلق راحت کی پہلی کھیپ افغانستان کی عوام کے لئے جوروانہ کی گئی ہے وہ کابل پہنچ گئی۔ وہاں پر موجود ہندوستانی ٹیم کے سپرد کیاجارہا ہے۔ اس کے بعد مزیدکھیپ روانہ کی جارہی ہے“۔

افغانستان کے باختار نیوز ایجنسی کی خبر ہے کہ صوبہ پکتیکا جو سب سے زیادہ متاثر کرنے والے چہارشنبہ کے روز پیش ائے زلزلے میں 1000سے زائد لوگوں کی موت اور1500سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان کے محکمہ آفات سماوی انتظام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جنوبی افغانستان میں چہارشنبہ کی اولین ساعتوں میں پیش ائے زلزلے کی وجہہ سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ہلاک او رزخمی ہوئے ہیں۔