ہندوستان نے افغانستان کو101رن سے ہرایا

   

دبئی: ایشیا کپ سوپر فور مرحلے میں ہندوستان نے اپنے آخری میچ میں افغانستان کو باآسانی 101 رنز سے ہرایا۔ 213 رنز کے نشانہ کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 111رنز ہی بناسکی۔ بھوونیشور کمار نے 4 اوورز میں صرف 4 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ٹیم انڈیا نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں پر 212 بنائے، ویرات کوہلی شاندار 122 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان اور ہندوستان پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے تھے اورآج دونوں ٹیموں کا ایشیا کپ کا سفر ختم ہوگیا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جمعہ کو سوپر 4 مرحلہ کا آخری میچ کھیلا جائے گا جبکہ 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل انہی دو ٹیموں میں کھیلا جائے گا۔