ہندوستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

   

سیریز میں انڈین ٹیم کو 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل

ہرارے : ہندوستان نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی ہے۔ سنجو سیمسن نے اس کامیابی کے لئے ناقابل شکست 43 رنز بنائے۔ہرارے میں ہفتہ کو کھیلے گئے تین مقابلوں کی ونڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ہندوستان نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی کے ایل راہول کی ٹیم نے سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ ٹیم انڈیا نے زمبابوے کی طرف سے دیا گیا ہدف 25.4 اوور میں حاصل کرلیا۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے سنجو سیمسن (43 ناٹ آؤٹ)، شبمن گل (33 رن)، شیکھر دھون (33 رن) اور دیپر ہڈا نے اچھی بیاٹنگ کی۔ اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم 38.1 اوورز میں 161 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ جس میں شان ولیمز نے اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے۔ ان کے بعد ریان برل نے ناقابل شکست 39 رنز بنائے۔ ہندوستان کیلئے شاردول ٹھاکر نے 7 اوورس میں 38 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ محمد سراج، پریشد کرشنا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو اور دیپک ہوڈا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کے ایل راہل نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ون ڈے میں ہندوستان کی پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں کی گئیں۔ شاردول ٹھاکر کو دیپک چاہر کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔ اب سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے پیر کو کھیلا جائے گا۔