ہندوستان ورلڈ کپ میں سنچریوںمیں سرفہرست

   

اوول۔10 جون (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی اوپنر شکھر دھون نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈکپ میچ میں 117رنز بنائے، یہ ان کے کیریئر کی 17 اور ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر تیسری سنچری ہے۔ وہ پاکستان کے رمیز راجہ، سعید انور، آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز اور سری لنکا کے جے سوریا کے ساتھ تین سنچریز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 6 سنچریز سچن ٹنڈولکر نے بنائی ہیں۔ میگا ایونٹ میں ہندوستانی بیٹسمینس اب تک 27 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں، جو دنیا میں کسی اور کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا 26 سنچریوں کے ساتھ موجود ہے۔ روہت شرما اور دھون نے آسٹریلیا کے خلاف اوپننگ شراکت میں مجموعی طور پر 1273رنز بنا کر ویسٹ انڈیز جوڑی گورڈن گرینج اور ڈیسمنڈ ہینڈز کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 1152رنز بنائے تھے۔ دونوں کے درمیان یہ ونڈے کرکٹ میں 16ویں جبکہ آسٹریلیا کیخلاف چھٹی سنچری شراکت تھی۔ یہ بھی ریکارڈ ہے۔علاوہ ازیں روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف 2ہزار ونڈے رنز مکمل کرلیے۔ وہ تنڈولکر کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے ہندوستانی بیٹسمین