نئی دہلی: ہندوستان نے مغربی ایشیا میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیکورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور باہمی تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔وزارت خارجہ نے چہارشنبہکو یہاں ایک بیان میں کہاکہ ‘‘ہم مغربی ایشیا میں سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال سے انتہائی فکر مند ہیں اور تمام متعلقہ اداروں سے تحمل سے کام لینے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں۔یہ ضروری ہے کہ تنازعہ وسیع تر علاقائی جہت اختیار نہ کرے اور اس لیے ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ تمام مسائل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جائے ۔
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی پانی میں ہنگامی لینڈنگ
نئی دہلی: بہار کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہندوستانی فضائی سروس کے ایک جدید ہلکے ہیلی کاپٹر کو چہارشنبہ کی صبح تکنیکی خرابی کی وجہ سے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ جہاز میں سوار تمام افراد محفوظ ہیں۔فضائیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہاکہ ہیلی کاپٹر کے عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور اس واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔فضائیہ نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ہیلی کاپٹر کے انجن میں خرابی کے باعث پیش آیا۔