ہندوستان کو 2023مارچ تک 5جی خدمات مل جائیں گے۔ اشونی ویشناؤ

,

   

جولائی کے اختتام تک 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل ہوجائے گی
پیرس۔ ویوا ٹکنالوجی2022کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر رابطہ اشونی ویشناؤ نے کہاکہ ہندوستان کو مارچ2023تک مکمل سطح پر 5جی خدمات مل جائیں گے۔

اے این ائی سے ایک خصوصی بات چیت میں ویشناؤ نے کہاکہ جولائی کے اختتام تک 5جی کی نیلامی مکمل ہوجائے گی او رمزیدکہاکہ ڈیجیٹل کھپت کے لئے ٹیلی کام ایک ابتدائی ذریعہ ہے اور اس کے لئے ٹیلی کام میں قابل بھروسہحل لانا کافی اہم ہے۔

ہندوستان کے پاس 4جی کا اپنا اسٹاک ہے جیسے ریڈیو‘ آلات‘ ہینڈ سیٹ۔ میدان میں تعیناتی کے لئے 4جی تیار ہے جبکہ 5جی لیب میں تیار ہے‘ اور مارچ 2023تک تعیناتی کے لئے 5جی بھی تیار ہوجائے گا“۔

ویشناؤ نے کہاکہ ”مذکورہ ٹکنالوجی‘ کور نٹ ورجو 5جی خدمات کے پس پردہ ہیں ہندوستان میں تعمیر کئے جانا چاہئے‘ ملک کے لئے یہ ایک کامیابی ہوسکتی ہے“۔

وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں محکمہ ٹیلی کمیونکشنس(ڈی او ٹی)‘کے 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کو منظوری دی ہے جس کے ذریعہ عوام کے ساتھ ساتھ کاروباری اداروں کو 5جی خدمات فراہم کرنے کے لئے بولی لگانے والوں کو اسپیکٹرم فراہم کیا جائے گا۔

وزیر مواصلات کے ایک بیان کے مطابق توقع ہے کہ درمیانی او رہائی اسپیڈ اسپیکٹرم کو ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی 5جی ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات کو رول آؤٹ کرنے کے استعمال کریں گے جو رفتار او رصلاحیت فراہم کرنے کے قابل ہوں گے جو کہ موجودہ 4جی خدمات سے دس گنازیادہ ہے۔

منسٹر نے اپنے اس انٹرویو میں یوپی ائی کے متعلق کامیاب سفر پر بھی روشنی ڈالی او رکہاکہ فرانس میں یو پی ائی اور وپئے کارڈ کے ذریعہ ادائیگیوں پر مشتمل ایم او یو کے لئے این پی سی ائی او رانٹرنیشنل اینڈ لائرانٹ ورک برائے فرانس کے درمیان دستخط ہوئی ہے۔