ہندوستان کی فضائی حدود سے گزرنا سوپرمین کو مہنگا پڑگیا

   

نئی دہلی : ہالی ووڈ فلموں میں لوگوں کی مدد کرنے والے کریکٹر سوپرمین کو خود اپنی جان بچانے کے لیے ہی مدد لینی پڑ گئی۔ دارالحکومت نئی دہلی میں ہوا کے خراب معیار اور فضائی آلودگی سے تنگ لوگوں نے اس مسئلے پر حکام کی توجہ دلانے کے لیے مزاحیہ میمز بنانا شروع کردی ہیں۔ میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں دھند اور آلودہ ہوا کی وجہ سے کچھ اسکولوں کو بند بھی کردیا گیا ہے۔ ایک اکاؤنٹ سے ٹوئٹر پر مزاحیہ جملے کے ساتھ دلچسپ تصویر شیئر کی گئی ، لکھا گیا کہ سوپرمین کی دہلی میں 10منٹ تک اڑنے کے بعد کی حالت۔