ہندوستان کے سب سے بڑے راکٹ کی کامیاب لانچنگ

,

   

36 سٹیلائٹس کوخلا میں پہنچایاگیا‘اسرو نے پھر تاریخ رقم کی

سری ہری کوٹا: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے آج (26 مارچ) کی پھر تاریخ رقم کرتے ہوئے ہندوستان کے سب سے بڑے راکٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا۔ ایل سی ایم۔3 نام کے اس راکٹ کے ساتھ 36 سٹیلائٹ بھی خلا میں بھیجے گئے ہیں۔ اسرو کا راکٹ برطانوی کمپنی کے 36 سیٹلائٹس کے ساتھ صبح 9 بجے سری ہری کوٹا سے روانہ ہوا۔ سرکاری معلومات کے مطابق لانچ ہونے والا راکٹ ’ایل وی ایم-3‘ 43.5 میٹر لمبا ہے اور اس کا جملہ وزن 5 ہزار 805 ٹن ہے۔ اس مشن کو ایل وی ایم3-ایم3/ون ویب انڈیا-2 کا نام دیا گیا ہے۔ایل وی ایم3 اسرو کی سب سے بھاری لانچ وہیکل ہے جس نے اب تک پانچ کامیاب پروازیں مکمل کی ہیں جن میں چندریان-2 مشن بھی شامل ہے۔ خیال رہے کہ برطانیہ کی ’ون ویب‘ کمپنی نے 72 سیٹلائٹس کو لانچ کرنے کے لیے اسرو کی تجارتی شاخ ’نیواسپیس انڈیا لمیٹڈ‘ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔معاہدہ کے تحت اسرو 23 اکتوبر 2022 کو 23 سیٹلائٹ لانچ کر چکا تھا اور آج باقی 23 سیٹلائٹس کو زمین سے مدار میں بھیجا گیا۔ اسرو کے اس لانچ کے ساتھ ہی زمین کے مدار میں ویب ون کمپنی کے سیٹلائٹس کی کل تعداد 616 ہو جائے گی۔ اسرو کے لیے اس سال کا یہ دوسرا لانچ ہے۔اسرو کے مطابق، اس لانچ کے کامیاب ہونے کے بعد ون ویب انڈیا-2 خلا میں زمین کے نچلے مدار میں موجود 600 سے زیادہ سیٹلائٹس کو مکمل کر لے گا۔ جس سے دنیا کے ہر حصے میں اسپیس بیس براڈ بینڈ انٹرنیٹ پلان میں مدد ملے گی۔