حیدرآباد 10 اکٹوبر (سیاست نیوز) ہندوستان کے نامور ادارہ Physics Wallah (پی ڈبلیو) نے اپنی سرگرمیوں کو وسعت دیتے ہوئے سعودی عرب کے ریاض میں طلبہ کے لئے پروگرام منعقد کیا۔ ریاض کے العالیہ انٹرنیشنل اسکول میں طلبہ کے لئے سمینار کا انعقاد عمل میں آیا۔ ادارہ کے چیف بزنس آفیسر عمران راشد اور چیف بزنس آفیسر برائے گلف سعد سلمان نے طلبہ اور سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی کامیابی کے لئے کئی قیمتی مشورے دیئے۔ ریاض کے تعلیمی حلقوں میں PW کی سرگرمیوں کا خیرمقدم کیا جارہا ہے۔ سمینار میں شریک طلبہ اور اُن کے سرپرستوں کو مقررین سے راست طور پر بات چیت کرنے اور سوالات کرنے کی اجازت دی گئی۔ برٹش، امریکن اور دیگر ممالک کے تعلیمی نظام اور نصاب سے طلبہ کو ہم آہنگ کرنے میں PW Gulf اہم منصوبہ رکھتا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور عمان میں 14 آف لائن سنٹرس قائم کئے گئے ہیں۔ قطر، کویت اور بحرین میں ادارے کی آن لائن خدمات دستیاب ہیں۔ کنگڈم ویژن 2030 کے تحت ادارہ نے خلیجی ممالک میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دی ہے۔ محمد سعد سلمان چیف بزنس آفیسر PW Gulf نے طلبہ کی ابتدائی تعلیم کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ کو عصری تقاضوں اور ٹیکنالوجیز سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہندوستان میں 46 ملین سے زائد طلبہ کو ادارہ نے تعلیم دی ہے۔ Physics Wallah (PW) کا قیام 2020 ء میں نوئیڈا اترپردیش میں عمل میں آیا۔ الک پانڈے فاؤنڈر اور سی ای او ہیں جبکہ پرتیک مہیشوری کو فاؤنڈر ہیں۔ ادارہ کے ذریعہ کئی اہم شہروں میں آن لائن اور آف لائن خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ ادارہ نے 2014 ء میں یو ٹیوب چیانل کے ذریعہ اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا اور آج 46 ملین طلبہ کو مفت معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔ 5 مختلف زبانوں میں ادارہ کے یو ٹیوب چیانلس کام کررہے ہیں۔ 1
گلوبل ساوتھ کانفرنس میں حیدرآباد ڈیکلریشن جاری
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : انفیکشن پریوینشن ، کنٹرول اینڈ اینٹی مائیکروبئیل اسٹیوارڈ شپ پر سہ روزہ گلوبل ساوتھ کانفرنس میں 2 ہزار سے زائد مندوبین نے شرکت کی ۔ 7 اکٹوبر کو منعقدہ اس کی اختتامی تقریب میں کئی اہم شخصیتوں نے شرکت کی ۔ اس کانفرنس کے آرگنائزرس نے حیدرآباد ڈیکلریشن جاری کیا جس میں 21 سفارشات کی سفارش کی گئی ۔۔