ہندو شہری اپنی ایک چوتھائی آمدنی اسلحہ پر خرچ کریں : ہند ومہاسبھا

   

میرٹھ ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر میں گذشتہ روز دسہرہ روایتی مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا اور جگہ جگہ شستر پوجا کی گئی۔ ناگپور میں آر ایس ایس ہیڈکوارٹرس سے لیکر فرانس تک اس پوجا کا اہتمام ہوا۔ اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے ارکان نے اترپردیش کے میرٹھ میں وجئے دشمی کو اسلحہ کے ساتھ پوجا کے ذریعہ منایا۔ اس موقع پر انہوں نے ہندوؤں سے اپیل کی کہ اگر وہ 200 روپئے کماتے ہیں تو 50 روپئے ہتھیاروں پر خرچ کیا کریں۔ یہ کہتے ہوئے کہ ہم اسلحہ کے بغیر ممکن نہیں، مہاسبھا کے ارکان نے ملک کے تمام ہندوؤں کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اچاریہ چانکیا نے بھی کہا تھا کہ اسلحہ کے بغیر ہم ممکن نہیں ہے۔ مہاسبھا والوں نے تلواریں، ترشول اور دیگر ہتھیار کیساتھ پوجا کی۔