وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا پہلے ہند ۔ آسیان ڈیفنس تھنک ٹنک فورم سے خطاب
نئی دہلی، 14 اکتوبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان ایسا ہند-بحرالکاہل خطہ چاہتا ہے جہاں چھوٹے بڑے تمام ممالک اپنے فیصلے خود کر سکیں، اپنے مفادات کی حفاظت کریں اور امن کے ساتھ ترقی کریں۔انہوں نے ہندوستان اور آسیان ممالک سے بحری سلامتی، دفاعی ٹیکنالوجی، سائبر خطرات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون بڑھانے کی اپیل کی۔ مسٹر سنگھ چہارشنبہ کے روز یہاں منوہر پاریکر انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ انالیسز میں پہلے ہند۔آسیان ڈیفنس تھنک ٹینک فورم سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان اور آسیان کا مشترکہ مفاد امن، استحکام، خوشحالی اور کھلے و جامع ہند-بحرالکاہل خطے میں ہے ۔ ہندوستان کی ‘ایکٹ ایسٹ’ پالیسی،ساگر اور مہاساگر کا تصور تعاون اور کثیر قطبی نظام کو فروغ دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ہند-بحرالکاہل پالیسی میں آسیان کی قیادت والے علاقائی پلیٹ فارمز کا اہم کردار ہے ۔انہوں نے کہا کہ خطے میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک مقابلے ، سمندر میں کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ساتھ دہشت گردی، سائبر جرائم، سمندری قزاقی، انسانی اسمگلنگ، غیر قانونی ماہی گیری، ماحولیاتی آفات اور ضروری سپلائی چین پر خطرات بڑھ رہے ہیں۔ کوئی بھی ملک اکیلے ان چیلنجوں سے نہیں نمٹ سکتا۔ ممالک کو اختلافات پر وقت رہتے پرامن بات چیت کرنی چاہیے ، بین الاقوامی قانون کا احترام کرنا چاہیے اور ایسا علاقائی ماحول بنانا چاہیے جہاں کسی ملک پر کسی ایک فریق کا انتخاب کرنے کا دباؤ نہ ہو۔راج ناتھسنگھ نے ہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان صدیوں پرانے تاریخی، ثقافتی، تجارتی اور نظریاتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی ‘ایکٹ ایسٹ’ پالیسی خطے کے ممالک کے ساتھ مساوی شراکت داری کا طویل مدتی عزم ہے ۔ ہندوستان اور آسیان کے ہند-بحرالکاہل نقطہ نظر ایک دوسرے کے معاون بن سکتے ہیں۔ علاقائی پلیٹ فارمز کے درمیان مقابلہ پیدا کرنے کے بجائے تعاون کو مضبوط کیا جانا چاہیے ۔وزیر دفاع نے کہا کہ بحر ہند اور جنوب مشرقی ایشیا کے سمندری خطے آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور تجارت، توانائی، لوگوں اور ضروری سامان کی آمدورفت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ ان کی سلامتی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ اس کے لیے سمندری سرگرمیوں کی نگرانی، بحری افواج اور کوسٹ گارڈز کے درمیان ہم آہنگی اور سمندر کے نیچے کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ