ہند۔فرانس دفاعی مذاکرات، باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کا فیصلہ

,

   

راج ناتھ سنگھ کی فرانسیسی صدر میکرون اور وزیردفاع سے بات چیت ، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کا عہد
پیرس۔9اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع راج ناتھ سنھ نے کہا ہے کہ اپنے فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ ثمرآور بات چیت ہوئی ہے ۔ اسد وران انہوں نے باہمی دفاعی تال میل و تعاون کیلئے مختلف اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنے دورہ کے اختتام سے قبل منگل کو پیرس میں فرانسیسی فورس کے وزراء کی ہیڈ کوارٹرس پر فوجی گارڈ آف آنر کی سلامی لی ۔ راج نات سنگھ نے ملاقات کے بعد ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’ فرانسیسی وزیر مسلح افواج فلورینس پارلی کے ساتھ پیرس میں سالانہ دفاعی مذاکرات کے دوران کی ثمرآور ملاقات ہوئی ہے‘‘ راج ناتھ سنگھ نے اپنے دورہ فرانس کے موقع پر رافیل لڑاکا طیاروں کی کھیپ حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ ہم نے اپنے باہمی دفاعی مصروفیات و تعاون کے مختلف اُمور کا مکمل طور پر جائزہ لیا ہے ‘‘ ۔ راج ناستھ سنگھ نے رافیل لڑاکا طیاروں پر ’’ شسترپوجا ‘‘کرنے سے قبل کہا کہ ’’ ہند ۔ فرانس حکمت عملی کی ساجھیداری میں ایک نیا سنگ میل اور باہمی دفاعی تعاون میں یقیناً یہ ایک نئی بلندی ہے ۔ اس قسم کی کامیابیاں مزید کام کیلئے حوصلہ افزائی کرتی ہیں اور یہ ذمہ بھی میرے ایجنڈہ میں شامل تھا جب میں نے وزیر پارلی سے ملاقات کی تھی ۔ راج ناتھ سنھ نے شستر پوجا کے فوری بعد رافیل لڑاکا طیارہ میں اڑان بھری ۔ راج ناتھ فرانس کے تین روزہ دورہ پر ہیں جس میں رافیل لڑاکا طیاروں کے انجن بنانے والی فرانسیسی ہمہ قومی سفران کمپنی کی مملوکہ تنصیبات کا معائنہ بھی شامل ہے ۔فرانس کے تجارتی و صنعتی شعبوں کے سرکردہ ذمہ داروں کے اجلاس میں انہیں میک ان انڈیا مساعی میں حصہ لینے کی ترغیب کے ساتھ وزیر دفاع کے دورہ کا اختتام عمل میں آئے گا ۔ باور کیا جاتا ہے کہ وہ اس موقع پر فرانسیسی صنعتکاروں اور تاجرین کو 5 تا 8 فبروری 2020ء لکھنو میں منعقد شدنی دفاعی میلے ’’ ڈیفنس ایکسپو ‘‘ میں حصہ لینے کیلئے مدعو کریں گے ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنھ نے فرانسیسی صدر ایمینویل میکرون سے ایلیسی پیالیس میں ملاقات کے ساتھ اپنے صروف دورہ کا آغاز کیا تھا ۔ انہوں نے فرانس کے صدر سے اپنی بات چیت کو پرتپاک اور سومند قرار دیا تھا ۔ اس ملاقات کے دوران دونوں قائدین نے باہمی تعلقات کو مزید بلند سطح پر پہنچانے کا فیصلہ کیا تھا ۔راج ناتھ سنگھ نے رافیل طیارہ میں 25منٹ کی اڑان کے بعد کہا کہ ’’ یہ طیارہ ہندوستانی ایرفورس کی جنگی اور لڑاکا صلاحیتوں میں زبردست اضافہ کرے گا ۔ لیکن یہ اضافہ حملے کے مقاصد کیلئے نہیں ہوگا بلکہ یہ خود اپنی دفاع اور بچاؤ کے لئے ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سنگ میل کا کریڈٹ وزیراعظم نریندر مودی کو جاتا ہے جن کے فیصلہ کن انداز میںفضائیہ کو آج ممکنہ حد تک مضبوط موقف میں پہنچا دیا ہے ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ رافیل کے پہلے 18طیارے توقع ہے کہ فبروری 2021ء تک موصول ہوجائیں گے مابقی طیارے اپریل۔مئی 2022تک موصول ہوں گے ۔ ہندوستان نے فرانس سے 36 رافیل طیاروں کی خریدی کیلئے معاہدہ کیا تھا ۔