دیوالی کے موقع پر فوجیوں کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ
نئی دہلی: ہندوستانی اور چینی فوجیوں نے لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے طویل پانچ مقامات پر دیوالی کی مٹھائیوں کا تبادلہ عمل میں آیا۔ یہ گزشتہ ہفتے کے گشت کے معاہدے کے مطابق ڈیپسانگ اور ڈیمچوک کے علاقوں سے فوجی دستبرداری مکمل کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔لداخ میں چشول مالدو اور دولت بیگ اولڈی، اروناچل پردیش میں بنچھا (کیبوتو کے قریب) اور بوملا اور سکم میں نتھولا میں مٹھائی کا تبادلہ کیا گیا ہے۔گشت کے معاہدے میں ڈیپسانگ کے میدانی علاقوں اور ڈیمچوک سے فوجی اہلکاروں اور انفراسٹرکچر بشمول عارضی کیمپوں کو ہٹانے اور اپریل 2020 سے پہلے کی پوزیشنوں پر فوجیوں کی واپسی پر زور دیا گیا تھا۔ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی معاہدے اور متنازعہ مقامات سے فوجیوں کے انخلاء کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی گرم جوشی محسوس کی جا رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ڈیمچوک اور ڈیپسانگ علاقوں سے دونوں ممالک کی فوجوں کے انخلاء کا عمل مکمل ہو گیا ہے جو ہندوستان اور چین کے درمیان تنازعہ کا سبب بن گیا تھا۔ دونوں طرف کے فوجیوں نے دو متنازعہ مقامات ڈیمچوک اور ڈیپسانگ سے فوجیوں کی واپسی مکمل کر لی ہے اور جلد ہی ان پوائنٹس پر گشت شروع ہو جائے گی۔ تاہم فوجیوں کے انخلاء کے بعد تصدیق کا عمل جاری ہے اور زمینی کمانڈروں کے درمیان گشت کے طریقہ کار کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔