ہند ۔ آسٹریلیا سیریز میں بولروں کا کلیدی کردار : ظہیرخان

   

ممبئی ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ظہیرخان کا ماننا ہیکہ مجوزہ ہند ۔ آسٹریلیا کی سیریز میں بولروں کا کلیدی کردار ہوگا کیونکہ دونوں ہی ٹیموں میں بہترین بولرس موجود ہیں جو سیریز کے قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا میں ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3ونڈے، 3 ٹوئنٹی 20 اور 4 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں شرکت کررہی ہے اور سیریز کا آغاز 27 نومبر کو ونڈے سے ہوگا۔ ظہیرخان نے کہا ہیکہ اس سیریز میں محمد سمیع ، جسپریت بمرا اور مچل اسٹارک کے علاوہ پیٹ کمنس جیسے عالمی معیار کے بولرس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی وکٹیں ہمیشہ ہی اچھال اور رفتار کیلئے سازگار رہی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہی چیز سیریز میں واضح فرق پیدا کرے گی۔