ہوائی جہاز کو جان بوجھ کر طوفان کے سپرد کرنے والی خواتین پائلٹ

   


واشنگٹن: دو امریکی خواتین اپنا ہوائی جہاز وہاں لے جاتی ہیں جہاں سے لوگ مخالف سمت میں دوڑتے ہیں۔ لیفٹننٹ کمانڈر ڈینیلی واروِگ اور موسمیاتی سائنسداں نِکی ہیدوے اپنے مخصوص ہوائی جہاز میں سمندری طوفان (ہری کین) کا تعاقب کرتی ہیں اور وہ اسے سمجھنا چاہتی ہیں۔یہ دونوں امریکی قومی ادارہ برائے بحری اور فضائی تحقیق (نووا) سے وابستہ ہیں اور سمندری طوفان میں جہاز لے کر گھس جاتی ہیں جہاں وہ موسمیاتی ڈیٹا حاصل کرتی ہیں اورسائنسی تحقیق کیلئے خود کو خطرے میں ڈالتی ہیں۔ ڈینیلی واروِگ کے جہاز کا نام گلف اسٹریم فور جیٹ ہے۔ جب طوفان کے اوپر کا آسمان صاف اور پرسکون ہوجاتا ہے تو وہ اپنا طیارہ لیکر اس کی اطراف کا جائزہ لیتی ہیں۔