ہوشنگ آباد ریلوے اسٹیشن کا نیا نام نرمدا پورم

   

بھوپال : ویسٹ سنٹرل ریلوے نے مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرتے ہوئے نرمدا پورم کردیا ۔اس سلسلہ میں WCR نے ہفتہ کے روز ایک سرکولر جاری کیا ۔ یاد رہے کہ فبروری 2022ء میں مرکز نے ہوشنگ آباد اسٹیشن کا نام تبدیل کر کے نرمدا پورم رکھنے کی تجویز کی منظوری دی تھی ۔ ہوشنگ آباد بھوپال سے 75 کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے ۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں ناموں کی تبدیلی کا سلسلہ 2021 سے شروع ہوا ہے جہاں حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کر کے رانی کملا پتی کردیا گیا تھا ۔