ہونڈوراس میں سمندری طوفان سے ایمرجنسی کا اعلان

   

جوانگو : ہونڈوراس نے سارا ٹراپیکل طوفان کی وجہ سے شدید بارش کے بعد قومی ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا۔ہونڈوراس کی صدر زیومارا کاسترو نے اعلان کیا کہ 14 نومبر سے ملک کے شمالی، مغربی اور مشرقی حصوں کے 5 صوبوں میں موثر سارا ٹراپیکل طوفان کی وجہ سے 30 دن کے لیے قومی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا گیا ہے۔کاسترو نے رسک مینجمنٹ اینڈ نیشنل ایمرجنسی سیکرٹریٹ (کوپیکو) کی رپورٹ کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا۔حکام نے بتایا کہ سارا ٹراپیکل طوفان سے 32 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے، 578 افراد کو نکالا گیا، 86 گھروں کو نقصان پہنچا اور کچھ شاہراہوں پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔یہ معلومات بھی دی گئی ہیںکہ تلاش و بچاؤ کی کارروائیوں میں سول ڈیفنس ٹیموں کے ساتھ ساتھ مسلح افواج بھی معاونت کر رہی ہیں۔