ہیرا پھیری 3 میں اکشے کمار

   

ممبئی ۔ بالی ووڈکی مشہور فلم ہیرا پھیری 3 کے منتظر شائقین کے لیے ایک بڑی خوشی کی خبر سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اب فلم ہیرا پھیری 3 میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول ایک بار پھر سے بڑی اسکرین پر اکٹھے نظر آئیں گے۔ رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ان تینوں اداکاروں نے ممبئی میں فلم کی شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اکشے کمار نے فلم ہیرا پھیری 3 میں کام کرنے سے انکارکردیا ہے اور اب ان کی جگہ اداکار کارتک آریان کو کاسٹ کیا گیا ہے۔