ہیرے جواہرات کے تاجر کا بیاگ کی رہزنی کرنے والے ملزمین گرفتار

   

مسروقہ مال ضبط ، وکرم جیت مان ایڈیشنل کمشنر پولیس کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 14ڈسمبر ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس پولیس نے شہر میں رہزنوں کی پانچ رکنی ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپئے مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس لا اینڈ آرڈر مسٹر وکرم جیت مان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں شہروں میں رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمین کو گرفتار کیا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے علاقہ نارائن گوڑہ میں ہیرے جواہرات کے ایک تاجر جتیندر شرما کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر چھڑک کر حمایت نگر میں اُس کے قبضہ سے ایک بیاگ کی رہزنی کرلی جس میں ہیرے کے نکلس موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹولی کے سرغنہ 37 سالہ سید سعید حسین عرف لمبا ہے جس کا تعلق نواب صاحب کنٹہ جہاں نما سے ہے ۔ وہ اپنے دیگر ساتھیوں شیخ سلیم ، اے بالا کرشنا ،محمد احدالدین ، سید مبشر حسین اور محمد غوث پاشاہ ایک ٹولی کی شکل میں شہر کے علاقہ سیف آباد ،جوبلی ہلز ، نارائن گوڑہ ، مہانکالی ، ترملگری میں رہزنی اور ڈکیتی کے وارداتیں انجام دی تھی ۔ وکرم جیت مان نے کہا کہ سید سعید حسین اور شیخ سلیم حیدرآباد ،سائبرآباد اور رچہ کنڈہ میں 500سے زائد رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ مذکورہ ٹولی نے دونوں شہروں میں بڑے پیمانے پر وارداتیں انجام دی تھیں اور ٹاسک فورس ، سنٹرل زون اور نارتھ زون کی مشترکہ کارروائی میں اس ٹولی کو بے نقاب کیا گیا ۔ گرفتار ملزمین کے قبضہ سے 88لاکھ مالیتی مسروقہ مال اور جرم میں استعمال کی جانے والی پانچ موٹر سیکلیں برآمد کرلیں ۔ ب