ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

   

بھوپال: بھوپال ضلع کے بیرسیا کے قریب آج فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو مبینہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہنگامی حالت میں ایک کھیت میں بحفاظت اتار لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بیرسیا کے قریب ڈونگریا گاؤں کے کھیت میں صبح ہیلی کاپٹر کے اترنے کی اطلاع پر گاوں والے پہنچے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے جوان بھی پہنچ گئے اور اعلیٰ حکام کو اطلاع دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں تقریباً چھ افراد سوار تھے اور ان کا تعلق فوج سے تھا۔ سب محفوظ ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر پائلٹس کی تربیتی پرواز پر تھا۔ پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی محسوس ہونے پر اسے ایک کھیت میں اتاراگیا۔