ہیملٹن بی بی سی اسپورٹس پرسنالٹی

   


لندن ۔ فارمولا ون کے سات مرتبہ کے عالمی فاتح لوئس ہیملٹن بی بی سی اسپورٹس پرسنالٹی آف دی ایر منتخب کئے گئے ہیں۔35 سالہ ہیملٹن نے لیورپول کے کپتان جارڈن ہینڈرسن اور جاکی ہولی ڈوئلے کو پیچھے چھوڑکر یہ ایوارڈ جیتا۔ ہینڈرسن اور ڈوئلے بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر رہے ۔ پریمیر لیگ چیمپئن لیور پول کی ٹیم آف دی ایر اور اس کے منیجر جوئیرزن کلوپ کوچ آف دی ایر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔