نئی دہلی۔ الیکشن کمیشن نے ہفتہ کے روز تازہ احکامات جاری کرتے ہوئے بی جے پی قائد ہیمنت بسواس سرما کی مہم پر امتناع میں 24گھنٹوں کی کٹوتی کرتے ہوئے ایک بڑی راحت فراہم کی ہے۔
انتخابی ڈھانچہ سے سرما کی درخواست کے پیش نظر یہ احکامات سامنے ائی ہے جس میں ذکر کیاگیاہے کہ”تہہ دل سے میرے افسوس کو تسلیم کریں اور مستقبل میں انتخابی ضابطہ اخلاق(ایم سی سی) پر کاربند رہنے کا یقین دلاتاہوں اور مزید برآں کہ میری انتخابی مہم پر 48گھنٹوں کے بجائے گھٹا کر 24گھنٹوں کو روک لگائیں“۔
سرما نے اس حوالے سے بھی گوہار لگائی کہ وہ ایک خود حلقہ میں ایک امیدوار ہیں جہا ں پر 6اپریل کو رائے دہی مقرر ہے۔ مذکورہ بی جے پی قائد جالوک باری اسمبلی اسمبلی حلقے سے امیدوار ہیں۔
غیرمشروط معافی اور یقین دہانی
مذکورہ الیکشن کمیشن نے کہاکہ”تمہاری غیر مشروط معافی کو مذکورہ کمیشن تسلیم کرتا ہے‘ تمہاری انتخابی مہم میں 48گھنٹوں کے بجائے24گھنٹوں تک کی کمی کردی گئی ہے۔
آپ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ کمشنر کی ہدایتوں پر عمل کو یقینی بنائیں“۔ اپوزیشن کی بوڈو لینڈ پیپلز فرنٹ کے لیڈر ہاگاراما موہیلاری کو دھمکانے پر الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز سرما کی مہم پر 48گھنٹوں کا امتناع عائد کردیاتھا۔
اس سے قبل 2اپریل سے کمیشن نے سرما نے 48گھنٹوں کاامتناع عائد کیاتھا۔ کانگریس کی 30مارچ کو شکایت پر انتخابی عملہ حرکت میں آیا‘ جس میں سرما پر الزام لگایاگیاتھا کہ قومی تحقیقاتی ادارے (این ائی اے) کا بیجا استعمال کرتے ہوئے وہ موہیلاری کو جیل بھیجنے کی دھمکیاں دی ہیں۔
انتخابی ضابطہ اخلاق ”خلاف ورزی کا مرتکب“ پائے جانے کے بعد ای سی نے بی جے پی لیڈر کو ہدایت دی تھی کہ وہ جمعہ شام 5بجے تک ان پر لگائے گئے الزامات کی وضاحت پیش کریں۔ آسام میں کانگریس اور بوڈولینڈ پیپلز فرنٹ الائنس میں الیکشن لڑرہے ہیں