ہیکنگ کے دعوے ‘ کانگریس کا ہیکنگ ہارر شو : بی جے پی

   

نئی دہلی 21 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سائبر ماہر کے ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہ 2014 کے عام انتخابات میں بدعنوانیاں ہوئی تھیں بی جے پی نے آج ان دھماکو الزامات کو کانگریس کا ہیکنگ ہارر شو قرار دیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں شکست کے عذر اور بہانے تلاش کرنے شروع کردئے ہیں۔ کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ اس کے لیڈر کپل سبل اس سلسلہ میں لندن میں ہوئی پریس کانفرنس میں موجود تھے اور یہ محض اتفاق نہیں تھا ۔ نقوی نے الزام عائد کیا کہ کانگریس کے اعلی قائدین بشمول اس کے صدر راہول گاندھی اور ان کی والدہ سونیا گاندھی نے ہوسکتا ہے کہ اپنے نمائندے کے طور پر سبل کو روانہ کیا ہو۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ ای وی ایم میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوسکتی ۔ مخالف ہند ذہنیت کے لوگ کانگریس کے ذہن کو ہیک کرچکے ہیں۔