ہ16ہزار تالابوں میں 90 ہزار کروڑ مچھلیاں چھوڑنے کا فیصلہ

   

تلنگانہ میں مچھلی اور جھینگوں کی افزائش کو فروغ دینے کے اقدامات
حیدرآباد۔26مارچ(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست کے 16ہزار تالابوں اور کنٹوں میں 90 کروڑ چھوٹی مچھلیاں چھوڑی جائیں گی تاکہ ریاست میں مچھلیوں کی افزائش کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنایا جاسکے ۔بتایاجاتا ہے کہ ریاستی حکومت محکمہ افزائش مویشیاں و فشریز کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 90کروڑ مچھلیوں کے ساتھ 10کروڑ جھینگے بھی ان تالابو ںمیں چھوڑے جائیں گے تاکہ سال 2020-21 کے دوران ان کی بہتر افزائش کو ممکن بنایا جاسکے۔ریاستی حکومت کی جانب سے سال 2016-17 کے دوران22کروڑ 21 لاکھ روپئے خرچ کرتے ہوئے یہ اقدامات کئے گئے ہیں۔اسی طرح حکومت نے سال 2019-20میں بھی 64.1کروڑ کی مچھلیاں اور 3.42کروڑ کے جھینگے تالابوںمیں چھوڑے گئے تھے۔ حکومت کی جانب سے تلنگانہ میں مچھلی اور جھینگوں کو فروغ دینے اور ان کی افزائش کو یقینی بنانے کے لئے مستقل اقدامات کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور اس منصوبہ پر عمل آوری کے ذریعہ ریاست میں اسے فروغ دیا جارہاہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے ان اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ برس تک ریاست میں 3لاکھ ٹن مچھلیوں کی افزائش ہوگی جسے ریاستی حکومت کی جانب سے فروخت کیا جائے گا اور اسی طرح ریاست میں چھینگوں کی افزائش میں بھی اضافہ ہوگا۔