یاتی نرسنگ آنند کو ہری دوار نفرت انگیز تقریر میں ضمانت ملی

,

   

ہندوتوا کے اشتعال انگیز تقریر کرنے والے یاتی نرسنگ آنند کو پیرکے روز ہری دوار سیشن کورٹ نے ہری دوار اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں ضمانت دی ہے۔

اترپردیش کے غازی آباد کے داسانا دیوی مندر کے صدر پجاری یاتی نرسنگ آنند جس نے مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کا اعلان ہری دوار سنسددھرم میں اعلان کیاتھا‘ عورتوں کے خلاف ان کے قابل اعتراض ریمارکس پر15جنوری کو اتراکھنڈ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

مذکورہ پولیس نے بعد میں داسانا مندر کے صدر پجاری پر اشتعال انگیز تقریر اور صحافی کے ساتھ بدسلوکی کے دفعات بھی درج کئے ہیں۔انہیں 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیاتھا۔

ان کی ضمانت کی درخواست 19جنوری کے روز چیف جوڈیثرل مجسٹریٹ(سی جے ایم) برائے ہری دوار کورٹ میں مسترد کردیاتھا۔

نرسنگ آنند کو دھرم سنسد کے معاملے میں گرفتار کیاگیا اور ائی پی سی کی دفعات295اے اور 509کے تحت ان پر مقدمہ در ج کیاگیاتھا۔