یاو گیلینٹ لبنان کیخلاف اعلان جنگ کریں : اسرائیلی وزیر

   

تل ابیب : اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے وزیر دفاع یاو گیلنٹ سے کہا ہے کہ وہ لبنان کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیں۔بن گویر نے ایکس سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو پوسٹ میں گیلینٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ گیلینٹ کیا سوچ رہے ہو،اسرائیل پر سو سے زیادہ راکٹ داغے گئے اور تم خاموش تماشا دیکھ رہے ہو،یہ وقت جواب دینے کا ہے ،لبنان کے خلاف اعلان جنگ کر دو۔ گزشتہ روز صبح کے وقت ،لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں سے اسرائیل کی جانب سو کے قریب راکٹ داغے گئے تھے جس کے جواب میں اسرائیلیجنگی طیاروں نے حزب اللہ کے بعض ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی این این اے نے خبر دی تھی کہ بعلبک شہر میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔