یلاریڈی اور اس کے منڈلوں میں جرائم و حادثات

   

یلاریڈی /17 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل رام ریڈی میں ایک خاتون کو فریبی باتوں میں اُلجھاکر لوٹ لینے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سب انسپکٹر سدھاکر کی تفصیلات کے مطابق ریڈی پیٹ علاقے سے تعلق رکھنے والا بیریا اس کی بیوی بھاگیہ لکشمی 11 جنوری کو ریڈی پیٹ کے قریب والے فقیرا تانڈا کے پاس اکیلے جارہے ایک خاتون کے ساتھ بائیک پر آئی ۔ اسے باتوں میں الجھانے بیوہ خاتون کو 40 ہزار روپئے دلائیں گے اور اس کیلئے چھ ہزار روپئے کا خرچ آئے گا یقین دلایا ۔ جس کو یقین کرکے بھاگیہ لکشمی کو رقم دینے روپئے نکال رہی تھی کہ اس کو ڈرا دھمکاکر رقم لیکر فرار ہوگئے ۔ جس پر متاثرہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروانے پر سی سی کیمروں کی مدد سے بھاگیہ لکشمی ، بیریا دونوں کو شناخت کرکے گاڑیوں کی تنقیح کرتے وقت یہ ملزمین پولیس کو دیکھ کر فرار ہو رہے تھے کہ انہیں تعاقب کرکے گرفتار کرکے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا ۔
٭٭ منڈل تاڑوائی کے کرشناجی واڑہ شیوار میں یلاریڈی کاماریڈی شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کنکل علاقہ سے تعلق رکھنے والا محمد احمد اپنی بائیک گاڑی پر کٹکل سے کاماریڈی کو جارہا تھا کہ اسی وقت کاماریڈی سے تاڑوائی کو آرہی آر ٹی سی بس نے ٹکر دے دی ۔ جس سے بائیک پر سوار احمد نیچے گرکر زخمی ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے پہونچ کر شدید زخمی احمد کو دواخانہ منتقل کیا ۔
٭٭ منڈل گندھاری مستقر کی درگا نگر کالونی میں دن دھاڑے ہی نامعلوم افراد نے ایک گھر کے دروازے توڑ کر سرقہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق کالونی میں رہنے والے آر ایم پی ڈاکٹر ناگیش بچوں کی تعلیم کے سلسلہ میں حیدرآباد میں رہنے لگے ۔ منڈل کو بھی ڈاکٹر ناگیش نے اپنے گھر کو مفقل کرکے حیدرآباد گیا ۔ جس کو غنیمت جان کر نامعلوم سارقوں نے دروازے توڑ کر گھر میں گھس کر سرقہ کیا ۔ گھر کے دروازے کھلے دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس اور مکان مالک کو اطلاع دی ۔ پولیس نے مقام واردات پہونچکر تحقیقات کا آغاز کیا ۔
٭٭ منڈل گندھاری میں صبح زبردست کہر شبنم کے دھواں سے آر ٹی سی بس حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق منڈل گندھاری کے گنڈویٹ اسٹیج کے پاس آر ٹی سی بس بے قابوہوکر سڑک سے اتر کر جھاڑیوں میں گھس گئی ۔ بس ڈرائیور کی چوکسی سے بس کا بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ صبح روزانہ شبنم کا کہر دھواں سے شاہراہوں پر آگے کا راستہ نظر نہیں آرہا ہے ۔ جس سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ شبنم کے کہر سے پیش آئے حادثہ مہیں کسی مسافر کو کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ تمام سلامت رہے ۔ صبح کے وقتوں میں موسم سرمائی وجہ سے گہرے کہر نے سفر کو محال کر رکھا ہے ۔