یلاریڈی ۔10 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ یلاریڈی میں کسانوں کے برقی مسائل حل کرنے کیلئے رکن اسمبلی مدن موہن کی خصوصی دلچسپی سے 22 کروڑ 84لاکھ روپئے کی لاگت سے آٹھ نئے KV11/33 برقی سب اسٹیشن منظور کئے گئے۔ نئے برقی سب اسٹیشنوں کے قیام سے کسانوں کو پیش آرہے کم وولٹیج کے مسائل دور کرنے کی غرض سے رکن اسمبلی نے ڈپٹی چیف منسٹر و ریاستی برقی وزیر بھٹی وکرامارکا سے کامیاب نمائندگی کرتے حلقہ کے مختلف منڈلوں کیلئے آٹھ برقی سب اسٹیشن منظور کروائے۔ جس میں منڈل منڈل سداشیونگر کے دھرماراؤ پیٹ میں دو کروڑ 68 لاکھ روپئے کی لاگت سے برقی سب اسٹیشن کی منظوری اور کپریال علاقہ میں دو کروڑ 63 لاکھ روپئے سے برقی سب اسٹیشن کی منظوری۔ تموجی واڑی علاقہ میں دو کروڑ 35 لاکھ روپئے سے برقی سب اسٹیشن منظور۔ منڈل لنگم پیٹ کے لنگم پلی علاقہ میں تین کروڑ 37 لاکھ روپئے کی لاگت والا برقی سب اسٹیشن منظور۔ منڈل رام ریڈی کے گدا علاقہ میں دو کروڑ 83 لاکھ روپئے سے برقی سب اسٹیشن منظور۔ منڈل ناکی ریڈی پیٹ کے ودل پرتی علاقہ کو دو کروڑ 62 لاکھ روپئے برقی سب اسٹیشن کیلئے منظور۔ منڈل گندھاری کے گجرال علاقہ میں تین کروڑ تین لاکھ روپئے برقی سب اسٹیشن کیلئے منظور۔ منڈل یلاریڈی کے ویلوٹلا علاقہ میں تین کروڑ 33 لاکھ روپئے کی لاگت سے 11KV/33 برقی سب اسٹیشن کی منظوری عمل میں لائے گئی ہے۔