یلاریڈی میونسپل چیرمین کی کانگریس میں شمولیت

   

یلاریڈی /24 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا نے بی آر ایس پارٹی کو زبردست جھٹلہ دیتے ہوئے آج رکن اسمبلی مدن موہن راؤ اور پارلیمانی امیدوار سریش شیٹکر کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ ریاستی وزیر دامودھر نرسمہا نے انہیں پارٹی کھنڈوا پہناتے ہوئے استقبال کیا ۔ اس طرح رکن اسمبلی مدن موہن راؤ حلقہ میں کانگریس کو غیر معمولی طریقہ سے مستحکم کرنے میں مصروف ہیں ۔ حلقہ میں ایک طرح سے بی آر ایس کا سیاسی دائرہ تنگ ہوچکا ہے اور مدن موہن راؤ کی سیاسی حکومت عملی رنگ ضرور لارہی ہے ۔