یلاریڈی کے منڈلوں میں جرائم و حادثات

   

لاریڈی /26 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل سداشیونگر کے اڈلور یلاریڈی میں دو کیلو گانجہ ضبط کرلیا گیا ۔ سرکل انسپکٹر رامن نے مزید بتایا کہ موضع کے ایس سی کالونی میں مانیوور اپنے گھر کے صحن میں گانجہ کے 30 پودوں کی افزائش کی ۔ اور ان پودوں کے پتوں کو سکھاکر فروخت کر رہی تھی۔ اسے ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ اس موقع پر انچارج سب انسپکٹر انجینیلو ، تاڑوائی اے ایس آئی ، گنگاساگر اور دوسرے موجود تھے ۔
٭٭ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کی رادھاکرشنا رائس مل کے قریب کسانوں کی طرف سے ذخیرہ کئے گئے دھان کے انبار سے نامعلوم افراد نے رات کو دھان کا سرقہ کرلیا۔ دھان فروخت کرنے کی غرض سے کسانوں نے رائس میل کے قریب دھان کا ذخیرہ کرکے انبار کی شکل میں رکھا تھا ۔ دھان خریدی سنٹر آغاز ہوتے ہی فروخت کرنے کا ارادہ کرنے والے کسان کے دھان اس طرح سرہ کرلئے گئے ۔ خریدی سنٹر کا جلد آغاز کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔
٭٭ منڈل یلاریڈی میں تاش کھیلنے والے الگ الگ جگہ سے 9 افراد کو حراست میں لیتے ہوئے سب انسپکٹر گنیش نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیااور منڈل گندھاری کے گنڈیویٹ ، ستیائی پلی ، مواضعات میں بھی قمار بازی کے اڈوں پر پولیس نے دھاوا کرتے کرکے سب انسپکٹر راجیش نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ تاش کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔
٭٭ منڈل گندھاری کے علاقہ پیٹ سنگم میں دیپاولی کے تہوار پر پٹاخہ جلانے پر حادثاتی طور پر اس کی چنگاریاں رہائش جھونپڑی پر گرنے سے آگ لگ گئی ۔ جی نرسمہا ریڈی نے بتایا کہ موضع سے تعلق رکھنے والا گنگارام کی رہائشی جھونپڑی جل کر خاکستر ہوگئی ۔ جھونپری میں رکھی نقد رقم ایک لاکھ روپئے اور دیگر ساز و سامان مکمل طریقہ سے جل جانے سے تقریباً ڈھائی لاکھ روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔ مقام حادثہ پر پہونچکر تحصیلدار گوردھن ایم پی ڈی او ستیش نے معائنہ کیا اور متاثرہ خاندان کو امداد کے طور پر 50 کیلو چاول اور ضروری اشیاء سے مدد کی ۔