یمن میں حوثی کیمپوں پر سعودی کی زیر قیادت فضائی حملے

,

   

صنعاء۔یمن کی درالحکومت صنعاء میں حوثی کیمپوں پر سعودی کی زیر قیادت اتحاد ی افواج نے جمعہ کے روز متعدد مرتبہ فضائی حملے انجام دئے ہیں۔

حوثی نگرانی میں چلائے جانے والے المصری ٹی وی نے خبر دی ہے کہ صنعاء پر 14فضائی حملے کئے گئے جس میں حفا‘ عطن‘ ایبان‘ سما او رجربان علاقوں میں ملٹری کیمپوں کو نشانہ بنایاگیاہے‘ زنہو نیوز ایجنسی نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

درایں اثناء سعودی کے سرکاری ٹیلی ویثرن العربیہ نے بھی صنعاء میں حوثی ملٹر ی علاقوں پر اتحادی افواج کے فضائی حملوں کی جانکاری دی ہے۔

جدہ میں ریڈ سمند ر شہر میں پٹرولیم اشیاء کی تقسیم عمل میں لانے والے سعودی ارمکو ٹرمنل پر پیر کے روز حوثی بلاسٹک میزائل حملے جس کے بعد تیل کے ٹینک میں آگ لگتی تھی کہ بعد یہ فضائی حملے انجام پائے ہیں۔

پیر کے روز کا حملہ یمن سے حوثی اتحادیوں کے سرحد پار سے ڈرون اور میزائل حملوں کا ایک سلسلہ ہے جس میں سعودی کی تیل کے تنصیبات کو نشانہ بنایاگیاہے۔ حوثیوں کے بیشتر حملوں کو سعودی اتحادی افواج نے ناکام بنادیاہے۔

ایران کی حمایت والے حوثیوں کی جانب سے شمالی صوبہ جات کے مختلف حصوں پر حوثیوں کے غاصبانہ قبضہ اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ عبدالرحمن عبدالہادی کی حکومت کو صنعاء سے باہر کرنے کے بعد سال2014سے یمن خانہ جنگی کی صورتحال کا شکار ہے۔

ہادی کی حکومت کی مدد کے لئے مذکورہ سعودی کی زیر قیادت اتحادی افواج نے سال2015میں یمنی تنازعہ میں مداخلت کی ہے۔